طاقتور بارشی سسٹم ملک میں داخل: آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن): محکمہ موسمیات کے مطابق ایک طاقتور بارشی سسٹم ملک میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں شدید بارشوں کی توقع ہے۔
:اہم نکات
:علاقے
کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، اور بالائی خیبر پختونخوا۔مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولنگر۔بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان،
کرم۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار۔سندھ کے ساحلی علاقے اور کشمیر میں بھی بارش کی توقع
۔
:موسم کی صورتحال
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش۔بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب موسم، مگر شام یا رات میں بارش کا امکان۔
تفصیلات
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
No comments: