پشاور: سوتیلی ماں کا لرزہ خیز قتل، بیٹے نے بیٹیوں کے سامنے فائرنگ کرکے جان لے لی

  پشاور: سوتیلی ماں کا لرزہ خیز قتل، بیٹے نے بیٹیوں کے سامنے فائرنگ کرکے جان لے لی



پشاور میں حاجی کیمپ کے نزدیک بس اسٹینڈ پر ایک افسوسناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ اپنی بیٹیوں اور دوسرے بیٹے کے ہمراہ چکوال جانے کے لئے بس اسٹاپ پر بیٹھی تھی۔


تفصیلات کے مطابق ملزم علی رحمان نے سرعام بیٹیوں کے سامنے اپنی سوتیلی ماں پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقتولہ کا دوسرا بیٹا بھاگ کر اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کرتا ہے مگر قاتل نے اس کے پہنچنے سے پہلے ہی فائر کردیا۔


پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس افسوسناک واقعے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی کہ بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو کیوں قتل کیا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات حاصل ہونے پر واقعے کے پیچھے کے حقائق سامنے آئیں گے۔

No comments:

Powered by Blogger.