بھارت میں مضحکہ خیز ترجمے والا سائن بورڈ وائرل، "فوری طور پر ایک حادثہ رونما کریں" لکھا گیا

 بھارت میں مضحکہ خیز ترجمے والا سائن بورڈ وائرل، "فوری طور پر ایک حادثہ رونما کریں" لکھا گیا


بھارت میں مضحکہ خیز ترجمے والا سائن بورڈ وائرل


کرناٹکا میں ایک ہائی وے پر نصب ایمرجنسی سائن بورڈ اپنے انگریزی ترجمے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ہے۔ کوڈاگو



کنیکٹ نامی سوشل میڈیا صارف نے سائن بورڈ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں لکھا تھا، "فوری طور پر ایک حادثہ رونما


 کریں۔" یہ سائن بورڈ مقامی زبان کناڈا کا غلط ترجمہ ہے جس میں کہا گیا ہے "آواسراو اپگھاٹکے کرنا" یعنی تیز رفتار حادثے کا سبب بنتی ہے۔


غلط ترجمے نے انٹرنیٹ صارفین کو کافی محظوظ کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے سائن بورڈز کے انگریزی میں ترجمے میں حکومت کی


 کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے، جبکہ دوسروں نے اس غلطی کو دلچسپ پایا ہے۔

ایک صارف نے مذاق میں کہا کہ "حد ہے، اس کے لیے بھی ChatGPT استعمال کرنا پرا۔" ایک اور نے لکھا کہ "فوراً کے بعد

 ایک کوما لگ جائے تو معنی بالکل ہی بدل جائیں۔" تیسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "کناڈا کی اہمیت زیادہ ہے،

 انگریزی کی نہیں۔"



No comments:

Powered by Blogger.