مہنگے موبائل کے اشتہارات میں کام کرنے والے فواد خان کے پاس سستا فون؟
، جنہیں اکثر مہنگے ترین موبائل فون برانڈز کے اشتہارات میں کام کرتے دیکھا جا چکا ہے، حقیقی زندگی میں کی پیڈ فون استعمال کرتے دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ایک شوبز پیج پر فواد خان کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہیں ایک بیگ سے کی پیڈ فون نکال کر استعمال کرتے دیکھا گیا۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ “کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ فواد خان کون سا موبائل فون استعمال کر رہے ہیں؟” کیپشن میں مزید لکھا تھا کہ کی پیڈ فون سوشل میڈیا سے دور رہنے کے لیے اور صرف کال اور ایس ایم ایس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کی وجہ اسنیچنگ ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد خان اس موبائل سے اپنا انسٹاگرام کیسے چلاتے ہیں؟
No comments: