رومانیہ سے روانگی، مشترکہ بحری مشق اور جدید ہتھیاروں سے لیس
پی این ایس حنین کا پہلا سفر علاقائی سمندری سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم
پاکستان نیوی کے نئے بحری جہاز پی این ایس حنین کا پہلا سفر، رومانیہ سے پاکستان کے لیے روانگی
حال ہی میں کمیشن کیے گئے پاکستان نیوی کے بحری جہاز پی این ایس حنین نے اپنا پہلا سفر رومانیہ کے شہر کانسٹانزا سے پاکستان کی طرف شروع کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی۔
روانگی کے موقع پر پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس حنین نے رومانیہ کے بحری جہاز لاسٹونل کے ساتھ مشترکہ بحری مشق بھی کی۔
پی این ایس حنین، چار آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا ہے، جو رومانیہ کے ڈامن نیول شپ یارڈ میں تیار کیا جا رہا ہے۔
یہ جہاز جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے اور اس کی شمولیت بحر ہند میں علاقائی سمندری سکیورٹی کی گشت کو مزید مضبوط کرے گی۔
No comments: