موٹروے پر ماں کی گود سے گرنے والا 1 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گی
لاہور سے کوٹ ادو جانے والی بس میں پیش آیا حیرت انگیز واقعہ
موٹروے پر ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب ایک 1 سالہ بچہ اپنی ماں کی گود سے گر گیا اور معجزانہ طور پر بچ گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دوران سفر ماں کی آنکھ لگ گئی اور بچہ بس سے گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق
ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ بس لاہور سے براستہ موٹروے کوٹ ادو جا رہی تھی۔ سمندری کے نزدیک ایک سالہ بچہ ماں کی گود سے گر گیا، تاہم نیند کی وجہ سے ماں کو پتہ نہ چل سکا۔ جب ماں کو ہوش آیا تو اس نے شور مچایا، جس پر بس کو روکا گیا اور مسافروں نے فوراً موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی اس علاقے میں تعینات پٹرولنگ افسران نے فوری کارروائی کی اور بچے کو ڈھونڈ نکالا۔ بچہ زخمی تھا لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی مسرور عالم کی ہدایات پر بچے کا فوری طور پر طبی معائنہ کروایا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ مل جانے پر ماں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں۔
یہ واقعہ ایک واضح مثال ہے کہ "جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے"۔
No comments: