اینڈرائیڈ ایپس سے پاسورڈ چوری کی خدمات: صارفین کو ہوشیار رہنے کی ترغیب

 اینڈرائیڈ ایپس سے پاسورڈ چوری کی خدمات: صارفین کو ہوشیار رہنے کی ترغیب



سائبر ماہرین کی جانب سے ایسی اینڈرائیڈ ایپس کی نشان دہی کی گئی ہے جو صارفین کے پاسورڈ چوری کرنے کی صلاحیت

 رکھتی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں سے بعض ایپس فعال ہونے کے بعد صارفین سے ان کے گوگل، فیس بک یا دیگر اکاؤنٹس کی

 معلومات طلب کرتی ہیں اور کبھی کبھار اس معلومات کا دیا جانا ایپلی کیشن کے استعمال کے لیے ضروری ہوتا ہے، جبکہ اکثر

اوقات یہ جعلسازوں کی چال ہوتی ہے جس میں وہ صارفین کو پھنساتے ہیں۔


حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی متعدد ایپلی کیشنز ہیں جو صارفین نے ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں اور وہ

 صارفین کا صرف نجی ڈیٹا ہی نہیں چُرا رہیں بلکہ ان کا فیس بک پاسورڈ اور کرپٹو ڈیٹا بھی حاصل کر رہی ہیں۔ ایک سائبر

 سیکیورٹی کمپنی ٹرینڈ مائیکرو نے پلے اسٹور پر موجود 200 سے زائد ایپلی کیشنز کی ایک فہرست جاری کی ہے جو اپنے اندر

 ’فیس اسٹیلر‘ رکھتی ہیں، جو اینڈرائیڈ میں ایک قسم کے اسپائی ویئر ہوتے ہیں۔



ٹرینڈ مائیکرو کمپنی نے درج ذیل سات ایپس کو پکڑا ہے، جن کو انھوں نے متاثرہ ایپلی کیشنز میں شامل کیا ہے۔ اگر آپ بھی یہ

 ایپلی کیشنز استعمال کر رہے ہیں، تو فوری طور پر ان کو ڈیلیٹ کر دیں تاکہ آپ کی معلومات محفوظ رہیں اور آپ کے اکاؤنٹس

 سے کوئی بھی اختیاری دسترس حاصل نہ کر سکے۔


 یہ ہیں ان ایپس کے نام جو آپ کے پاسورڈ کو چورا کرتے ہیں

**فیس اسٹیلر، ڈیلی فٹنس، پینوراما کیمرا، بزنس میٹا منیجر، سوام فوٹو، انجوائے فوٹو ایڈیٹر، کرپٹو مائننگ فارم یور اون کوائن، اور فوٹو گیمنگ پزل


No comments:

Powered by Blogger.