پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی حکمت عملی: ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی پاکستان آمد متوقع

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی حکمت عملی: ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی پاکستان آمد

(شکیل خٹک) پاکستان کرکٹ ٹیم کی سرجری کا وقت قریب آ گیا ہے۔ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔




ذرائع کے مطابق، گیری کرسٹن پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد گیری کرسٹن واپس ساؤتھ افریقہ

 چلے گئے تھے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کو پاکستان آنے کے لیے طلب کیا ہے۔


گیری کرسٹن نے محسن نقوی کو ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس پر رپورٹ جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی گیری کرسٹن کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹیم کی سرجری سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔


اس کے ساتھ ساتھ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو بھی چیئرمین محسن نقوی نے طلب کیا ہوا ہے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کے لئے یہ ملاقات نہایت اہم تصور کی جا رہی ہے، جس سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لئے نئے فیصلے متوقع ہیں۔

No comments:

Powered by Blogger.