ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے
ملک کے مختلف شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔ بدین شہر میں ٹماٹر 400 روپے کلو اور دیہاتوں میں 450 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ضلع میں ٹماٹر کی فصل کی بوائی شروع ہوگئی ہے، اور دو ماہ بعد مقامی ٹماٹر مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200 سے بڑھ کر 250 روپے ہوگئی ہے۔
تربت میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ گئی ہے۔
جامشورو اور میرپورخاص میں بھی ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ میرپورخاص سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ چند روز میں ایران سے ٹماٹر پہنچ جائے گا، جس کے بعد ٹماٹر کے نرخ کم ہونے کی اُمید ہے۔
پشاور میں بھی ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد شہر میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 140 سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی ہے۔
No comments: