ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینا فرانسیسی سائیکلسٹ کو مہنگا پڑگیا، جرمانہ عائد

 ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینا فرانسیسی سائیکلسٹ کو مہنگا پڑگیا، جرمانہ عائد



ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینا فرانسیسی سائیکلسٹ کو مہنگا پڑگیا، جرمانہ عائد جولین برنارڈ پر یہ جرمانہ ریس کے دوران
 نامناسب رویے اور کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے کیا گیا ہے




فرانسیسی سائیکلسٹ کو سائیکل ریس کے دوران بیوی کا بوسہ لینا مہنگا پڑگیا۔


سائیکل ریس ٹور ڈی فرانس ٹائم ٹرائل میں بڑی تعداد میں سائیکلسٹ نے حصہ لیا، جہاں فرانسیسی سائیکلسٹ جولین برنارڈ کو

 جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جولین برنارڈ نے ریس کے دوران اپنی بیوی کا بوسہ لیا جس پر یونین سائیکلسٹ انٹرنیشنل (یو سی آئی) نے

 223 ڈالر جرمانے کی سزا سنائی۔

یونین کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولین برنارڈ پر یہ جرمانہ ریس کے دوران نامناسب رویے اور کھیل

 کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر عائد کیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ نے لکھا کہ 'میں کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر یو

 سی آئی سے معذرت خواہ ہوں لیکن میں ہر روز جرمانہ ادا کرنے اور اس لمحے کا دوبارہ تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوں'




No comments:

Powered by Blogger.