نو جولائی تک شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 9 جولائی تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سیلابی صورت حال کا خدشہ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ان بارشوں سے اچانک سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، خصوصاً صوبہ سندھ اور پنجاب میں۔ پچھلے ہفتے بھی ان علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ اربن فلڈنگ اور نالوں کی صورت حال ان شدید بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ شمالی پنجاب (خصوصاً سیالکوٹ)، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے مزید مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح کا اضافہ این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں مشرقی دریاؤں میں پانی کے اخراج میں اضافہ متوقع ہے۔ دریائے ستلج میں تقریباً 50 ہزار کیوسک پانی کے ساتھ نچلے درجے کا سیلاب آنے کی توقع ہے جبکہ دریائے کابل میں تقریباً 95 ہزار ...
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کے کلر آپشنز لانچ سے پہلے ہی منظر عام پر سیم سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای متوقع طور اکتوبر میں لانچ ہوگا (ٹیک ریڈار)۔ اکتوبر 2023 میں لانچ ہونے والے سام سنگ گلیکسی ایس23 ایف ای کی طرح ایس24 ایف ای کی صارفین میں مقبولیت کی توقع کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس سمارٹ فون کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم اس کے فیچرز کے حوالے سے کچھ معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ موبائل کے چپ سیٹ، ڈسپلے اور کیمرہ کے حوالے سے کچھ تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔ ایک حالیہ لیک میں موبائل فون کے ڈیزائن کا بھی انکشاف کیا۔ موبائل فون کی دنیا سے آگاہی رکھنے والے ایک ماہر نے سمارٹ فون کے متوقع رنگوں کے متعلق معلومات کے بارے میں بتایا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کون کون سے رنگوں میں دستیاب ہو گا؟ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈی ایس سی سی روس نامی اکاؤنٹ پر شائع کی جانے والی معلومات کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای پانچ رنگوں میں لانچ کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ متوقع فین ایڈیشن سمارٹ فون کالے، گرے، لائٹ بلیو، لائٹ گرین اور پیلے رنگ میں لانچ کیا ...