سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کے کلر آپشنز لانچ سے پہلے ہی منظر عام پر
سیم سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای متوقع طور اکتوبر میں لانچ ہوگا (ٹیک ریڈار)۔
اکتوبر 2023 میں لانچ ہونے والے سام سنگ گلیکسی ایس23 ایف ای کی طرح
ایس24 ایف ای کی صارفین میں مقبولیت کی توقع کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس سمارٹ فون کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم اس کے فیچرز کے حوالے سے کچھ معلومات
منظر عام پر آئی ہیں۔
موبائل کے چپ سیٹ، ڈسپلے اور کیمرہ کے حوالے سے کچھ تفصیلات لیک ہوئی ہیں۔
ایک حالیہ لیک میں موبائل فون کے ڈیزائن کا بھی انکشاف کیا۔ موبائل فون کی دنیا سے آگاہی رکھنے والے ایک ماہر نے سمارٹ فون کے متوقع رنگوں کے متعلق معلومات کے بارے میں بتایا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کون کون سے رنگوں میں دستیاب ہو گا؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈی ایس سی سی روس نامی اکاؤنٹ پر شائع کی جانے والی معلومات کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای پانچ رنگوں میں لانچ کیا جائے گا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ متوقع فین ایڈیشن سمارٹ فون کالے، گرے، لائٹ بلیو، لائٹ گرین اور پیلے رنگ میں لانچ کیا جائے گا۔
ان مختلف رنگوں میں سب سے زیادہ کالے رنگ میں سمارٹ فون بنائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف میں کون سے فیچرز ہوں گے؟
اس سے قبل ایک لیک میں سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کا متوقع ڈیزائن ظاہر کیا گیا تھا۔
لیک ہونے والی تصویر میں موبائل فون ہلکے سبز رنگ میں دکھایا گیا ہے جس میں یہ بیس سیٹ یعنی سیم سنگ گلیکسی ایس 24 سے ملتا جلتا دکھائی دے رہا تھا۔
موبائل فون کی پشت پر بائیں کونے پر عمودی طور پر ترتیب دیے گئے تین چھوٹے گول کیمروں کے سوراخ اور ایل ای ڈی فلش لائٹ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کی لیک ہونے والی تصاویر میں فون کی ڈسپلے باریک گول کونوں کے ساتھ ایک پتلے سوراخ میں جفت کیمرے کی صورت میں نظر آتی ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس24 ایف ای کے متوقع فیچرز:
- 6.65 انچ اسکرین
- 50 میگا پکسل مین کیمرہ
- 20 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
- 12 جی بی ریم
- 256 جی بی اسٹوریج
رپورٹس کے مطابق امریکہ اور کچھ دیگر منڈیوں میں یہ موبائل فون سنیپ ڈرگن ایٹ کی تیسری جنریشن کی چپ سیٹ کے ساتھ لانچ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ فون انڈیا اور یورپ کے کچھ ممالک میں زیونس2400 کے ساتھ دستیاب ہو گا۔
No comments: