جاپان نے ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے جدید روبوٹ متعارف کروا دیا
جاپان کا جدید اقدام: حادثات سے بچاؤ کے لیے روبوٹ ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال کرے گا
ٹوکیو: جاپان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور حادثات سے بچانے کے لیے ایک خاص روبوٹ متعارف کروایا
ہے جو ریلوے ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق، یہ روبوٹ 1980 کی دہائی کی سائنس فکشن فلموں کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ یہ روبوٹ ٹرک پر بنے ایک
کیبن
میں بیٹھ کر کام کرتا ہے اور اپنی آنکھوں میں موجود کیمروں کے ذریعے اپنے کام کو انجام دیتا ہے۔ 12 میٹر لمبا یہ روبوٹ اپنے
ہاتھوں سے 40 کلو گرام وزنی اشیا اٹھا سکتا ہے، پینٹ پکڑ کر رنگ کر سکتا ہے اور آری بھی استعمال کر سکتا ہے۔
ابھی اس روبوٹ کا بنیادی کام ریلوے ٹریک کے اوپر موجود درختوں کی شاخیں کاٹنا اور ٹرینوں کے اوپر موجود تاروں کو
سنبھالنے والے دھاتی فریمز کو رنگنا ہے۔ اس کام کے دوران گرنے یا الیکٹرک شاک لگنے کا خطرہ ہوتا ہے مگر روبوٹ ان
خطرات سے محفوظ رہتا ہے۔
قوت کی کمی کے مسئلے کا بھی حل نکل آئے گا۔
No comments: