مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا: پرویز خٹک کا گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل

 
مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا: پرویز خٹک کا گنڈاپور کے بیان پر ردِ عمل




خیبر پختون خوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کا ردِعمل

خیبر پختون خوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے کے موجودہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بھڑکیں نہ ماریں، میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا، نہ ہی جھوٹ بولوں گا۔

سچ برداشت کرنے کی صلاحیت

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سچ برداشت نہیں کر سکتے، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا، اب بھی نیب کے نوٹس پر عدالت جاؤں گا۔ نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا، نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔

کابینہ اجلاس کی گواہی

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔ علی امین گنڈاپور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔

محنت اور احسان

پرویز خٹک نے کہا کہ مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟ 2013ء میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیرِ اعلیٰ نہیں بنایا۔

علی امین گنڈاپور کا بیان

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک سے متعلق سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ایک بندہ جھوٹی گواہی دے گا اور گھومے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نے پارٹی چھوڑی، احسان فراموشی کی، لوٹا بنا، یہ جھوٹی گواہیاں دے گا تو اس طرح سگریٹ پھونکتا نہیں پھرے گا۔

No comments:

Powered by Blogger.