بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 32 افراد ہلاک

 بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 32 افراد ہلاک




بھارت، بنگلا دیش اور نیپال میں جاری بارشوں کے باعث حالیہ مختلف حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔


اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بہار میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں 

میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی، بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھی آج ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راجستھان اور یو پی سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔راجستھان میں شدید بارشوں سے تباہی 

مچ گئی، ممبئی میں بارشوں کے باعث مقامی ٹرین سروس متاثر ہوئی ہے۔آسام اور ہماچل پردیش میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا 

ہے۔


دوسری جانب نیپال میں مون سون کی مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، 

دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔دریاؤں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت 

کی گئی ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے باعث 36 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک، 12 زخمی اور 8 لاپتہ ہو گئے۔ 

نیپال میں وسطِ جون سے اب تک مون سون کی بارشیں جاری ہیں۔

No comments:

Powered by Blogger.